The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں 24گھنٹے کے دوران کرونا کے 2287 نئے کیسز سامنے آگئے: وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کروناوائرس کے 2287 نئے کیسز سامنے آگئے اور 11197ٹیسٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 298332ٹیسٹوں میں سے 53805کیسز سامنے آئے، سندھ میں آج کرونا کے مزید 15 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے انتقال کرنے والوں کی تعداد مجموعی تعداد 831ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کرونا کے 27368مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 573مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبے میں 80مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج1219مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحتیاب مریضوں کی تعداد25606ہوگئی، کراچی میں آج 1499 نئےکیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر صوبائی حکومتوں اور وفاق کو شدید تشویش ہے۔

پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، وبائی مرض کے مزید 2514 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے میں 24گھنٹے کے دوران 31 مریض جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اکیاسی اموات ہوئیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں