اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ واضح نظرآرہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ گھناؤنے جرائم میں بااثرافراد ملوث ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا.
عمران خان کا کہنا تھا کہ زینب کیس کے بعد جنسی زیادتی اور فحش فلموں سے متعلق ہولناک انکشافات ہورہے ہیں۔ زینب کے قاتل عمران علی کی گرفتاری اور بینک اکاؤنٹس ان تمام انکشافات کا ثبوت ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ واضح نظرآرہا ہے کہ قصور کے گھناؤنے جرم میں بااثرلوگ ملوث ہیں، قتل کے انکشافات اس کا بات کو ثابت کرتے ہیں.
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹ میں مطالبہ کیا کہ قصور میں بچوں کی زیادتی کے ان ہولناک واقعات سے متعلق ایک مضبوط جے آئی ٹی بنائی جائے، جسے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بڑے افسوس ناک طریقہ سے زمین کا تنازع قرار دے دیا تھا.
زینب قتل کیس: عدالت کی طلبی پر شاہد مسعود عدالت میں پیش
یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر شاہد مسعود پیش ہوئے۔
شاہد مسعود کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزم عمران نہ تو ذہنی مریض ہے، نہ ہی پاگل ہے۔ زیادتی کے اس اسکینڈل میں پورا گینگ ملوث ہے، جس میں سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم عمران کے 37 فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں۔ ان اکاؤنٹس میں ڈالر اور یورو میں ٹرانزکشن ہوتی ہے۔ عدالت کی ہدایت پر شاہد مسعود نے ملوث افراد کے نام لکھوائے تھے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں