تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‌‌‌‌خطرناک صورتحال ، کراچی کے قرنطینہ مراکز سے ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ 23 مسافر فرار

کراچی : شہر قائد میں حکومت نے جانب سے قائم قرنطینہ مراکز پرموثر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث بیرون ملک سے آئے کورونا سے متاثرہ مسافر فرار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قرنطینہ مراکزپرموثر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث محکمہ صحت کومشکلات کاسامنا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق سے آنیوالی خاتون کو کورونامثبت آنے پر کورنگی قرنطینہ سینٹربھیجا گیا تاہم خاتون نے ڈاکٹر سے نامناسب رویہ اختیار کیا اور بیٹے کے ہمراہ چلی گئیں۔

اسی طرح تین ہفتے قبل بھی کینیڈا سےآیامسافر قرنطینہ مرکزسے فرارہوگیا تھا۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کےڈپٹی سیکریٹری نے محکمہ داخلہ کو قرنطینہ مراکز پر سیکیورٹی بڑھانےکیلئےخط لکھاتھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایئر پورٹ ہوٹل اوردیگر قرنطینہ مراکز پرسیکیورٹی بڑھائی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ کورونامثبت ٹیسٹ آنےپرکینیڈا سےآیامسافر قرنطینہ سینٹر بھیجاگیا لیکن موثرسیکیورٹی نہ ہونےسے یہ مسافر فرارہوگیا۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بھاگنے والے مریض با آسانی دیگر لوگوں میں کورونا پھیلا سکتے ہیں، یہ افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، زیادہ تر متاثرہ افراد میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

خیال رہے ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 5مئی سے اب تک23مسافر قرنطینہ مراکز سےفرار ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -