تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے ، محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلوماتی پمفلٹ کی تقسیم شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہوگئے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھارتی ریاست بہار میں کھیتوں ، پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں پیش آئے۔

چار دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے

واضح رہے کہ بہار میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک50سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال مئی میں بھارتی ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش میں گرد و غبارکے طوفان، موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی تھی اور ایک سو پچیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل بھی بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں صرف 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار سے زائد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔

خیال رہے بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بہت عام ہیں، نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت  میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -