تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

بھارت، 23 ماہ کے بچے نے 17 سالہ لڑکے کی جان بچالی

نئی دہلی: بھارتی ریاست احمد آباد میں 23 ماہ کے بچے نے گردوں کے عارضے میں مبتلا 17 سالہ لڑکے کی جان بچالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست احمد آباد میں 23 ماہ کے بچے وید زنزے واڈیا کی دماغ کے کینسر کے آپریشن کے دوران برین ڈیتھ ہوگئی جس کے بعد بچے کے والدین نے اپنے بچے کے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بچے کے عطیہ کیے اعضا سے گردوں کے عارضے میں مبتلا 17 سالہ لڑکے کی جان بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کے بچے کی اچانک طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی، ڈاکٹر کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے دوران چند پیچیدگیوں کے سبب ٹیومر پھٹ گیا اور ان کے بچے کی دماغی موت واقع ہوگئی۔

وید زنزے کے والدین کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مشورہ دیا گیا کہ اگر وہ اپنے بچے کے دیگر اعضا عطیہ کردیتے ہیں تو ان کے اس فیصلے سے کسی دوسرے بچے کی جان بچ سکتی ہے۔

ڈاکٹر پرانجال مودی کے مطابق وید کے والدین کی اجازت کے بعد بچے کے اعضا دو مریضوں کے ساتھ میچ کیے گئے جن میں سے احمد آباد کے ایک 17 سالہ لڑکے ساتھ اعضا میچ ہوگئے، 17 سالہ مریض گزشتہ ڈیڑھ سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھا اور ڈائیلائیسس کے سہارے زندہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق 17 سالہ لڑکے کو بچے کے دونوں گردے لگا دئیے گئے ہیں جس کے بعد اسے نئی زندگی مل گئی۔

Comments

- Advertisement -