تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب کے چھ علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ

ریاض : سعودی حکومت نے جان لیوا وبا کا پھیلاؤ روکنے اور مقامی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلیے مکہ ریجن کے چھ علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شریک ہے جہاں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں کرفیو نافذ ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مکہ مکرمہ کے چھ علاقوں میں تاحکم ثانی پورے پورے دن کا کرفیو نافذ کردیا، جس کا نفاذ آج سے ہوگا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جن علاقوں مین 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں یہ علاقے اجیاد، المصافی، المسفلہ، الحجون، النکاسہ اور حوش بکر شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں رہنے والے افراد دوسرے علاقوں میں نہیں جاسکتے نہ ہی دوسرے علاقوں کے افراد ان علاقوں میں آسکیں گے جب تک کرفیو نافذ ہے البتہ مذکورہ علاقوں کے افراد اشیا صرف کی خریداری اور طبی ضروریات پوری کرنے کےلیے گھروں سے نکل سکتے ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے سخت فیصلوں کا اطلاق اس لیے کیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد کرونا وائرس کی جان لیوا وبا پر قابو پایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -