کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے 24 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 15281 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1254ٹیسٹ کیے گئے، 24 نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15281 ہوگئی ہے۔
کروناوائرس میں مبتلا مزید137مریض صحت یاب ہوئے، گزشتہ روز کرونا کا ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد146 ہوگئی۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں وائرس کے 2کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تعلیمی اداروں سے رپورٹ کیسز کی تعداد543 ہوگئی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 484 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 543 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہوچکی ہے۔