لاہور: ملک کے دیہی علاقوں میں ڈیزل کے بحران نے سر اٹھالیا، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے وجوہات بیان کردیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے فوکل پرسن معاشی امور حماد اظہر نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت دیہی علاقوں میں ڈیزل کیلئے قطاریں لگی ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہم ڈیزل کا ذخیرہ بلند ترین سطح پر چھوڑ کر گئے تھے جو بتیس روز کے لئے کافی تھا مگر امپورٹڈ حکومت نے باقی معاملات کی طرح اسے بھی بدانتظامی کی نظرکردیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مارکیٹ کو متضاد اشارے دیتےرہےاور اب ذخیر اندوزی شروع ہوگئی ہے۔
اس وقت دیہی علاقوں میں ڈیزل کے لئے قطاریں لگی ہیں۔ ہم اپنی حکومت میں ڈیزل کا ذخیرہ بلند ترین سطح پر چھوڑ کے گئے (32 days cover)۔ لیکن امپورٹڈ حکومت نے باقی معاملات کی طرح اس کو بھی بدانتظامی اور ابہام کی نظر کر دیا۔ مارکیٹ کو متضاد اشارے دیتے رہے اور اب ذخیرہاندوزی شروع ہو گئی ہے https://t.co/pFdQd94UCG
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 24, 2022