The news is by your side.

Advertisement

حکمرانوں شرم کرو حیا کرو ایوان میں جھوٹ بولتے جارہے ہو،خورشیدشاہ

سکھر : پیپلزپارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں شرم کرو حیا کرو ایوان میں جھوٹ بولتے جارہے ہو، گولی کھا کر اور پھانسی پرچڑھ کر بھی پیپلز پارٹی نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور پی پی رہنما خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی ہمت نہیں ہاری، پی پی رہنماؤں کوشہید کیا گیا لیکن عوام سے کبھی دھوکا نہیں کیا، گولی کھا کر اور پھانسی پرچڑھ کر بھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹوکو بہت پیارتھا پاکستان کےعوام اورجھنڈے سے، بینظیربھٹو نے کہا تھا کسانوں،غریبوں کو نیا آئین دوں گی، قوم سے سوال پوچھتا ہوں کیا وہ حقوق ملے کہ نہیں

اپوزیشن لیڈر نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر جھوٹ بولا جاتا ہے، حکمرانوں شرم کرو،حیا کرو،کچھ توکرو، ایوان میں بس جھوٹ بولتے جارہے ہو، کل نوازشریف عمران خان ساتھ تھے اب چھوڑ گئے، صوبے مضبوط نہیں ہوگا وفاق مضبوط نہیں ہوگا۔

گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اگرہوئی، توبہت نقصان ہوگا، پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیرکی حامی نہیں ہے، اس لیے ایسے ہر فیصلے کی مخالفت کریں گی.

انھوں‌ نے عمران خان کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس ہے، عمران خان ایک ادارے کو الیکشن میں مداخلت کا ذمے دار بتا رہے ہیں، دوسری طرف کوئی خلائی مخلوق کی بات کررہا ہے، یہ کس طرح کی سیاست ہورہی ہے۔

دو روز قبل سکھر میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 15 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے، سیا ست میں کوئی کسی کا آخری دشمن یا دوست نہیں ہوتا، حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں