منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

فیصل آباد کی جانب گامزن بس الٹ گئی، 25 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: فورٹ عباس سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار بس ڈرائیور کی غلطی سے فقیر والی کے قریب الٹ گئی، متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فقیروالی کے قریب تیز رفتاری کے سبب پیش آنے والے اس حادثے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے چارکی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بس کنڈیکٹر کے کہنے پرڈرائیور ایک بس سے مقابلہ کررہا تھا کہ بس کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے ٹرک آ گیا جس سے گاڑٰی کوبچانے کی کوشش کی تو ڈرائیور اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکا۔

توازن برقرارنہ رہنے کے باعث بس الٹ گئی، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں