تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ

کراچی: محکمہ ریلوے نے گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا۔ گرین لائن ٹرین کا اکنامی کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی 4 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق اکنامی کلاس کا لاہور سے کراچی کرایہ 3ہزار 500 روپے مقرر ہے۔ گرین لائن ٹرین بزنس کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی 10 ہزار روپےمقرر کیا گیا ہے۔

گرین لائن ٹرین بزنس کلاس کالاہور سے کراچی کرایہ 9 ہزار 500 روپے کر دیا گیا۔ اے سی اسٹینڈرڈ کا راولپنڈی سے کراچی کرایہ بڑھاکر 8 ہزار روپے کر دیا گیا۔ اے سی اسٹینڈرڈ کالاہور سے کراچی کرایہ 7 ہزار 6 سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ گرین لائن ٹرین میں پہلی بار پارلر کار متعارف کرائی جا رہی ہے گرین لائن ٹرین پارلر کار کی ہر سیٹ پر ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے۔

پارلر کار کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی 9 ہزار اور لاہور سے کراچی 8 ہزار 550 کر دیا گیا ہے۔ گرین لائن ٹرین سروس گزشتہ سال بارش سےٹریک متاثر ہونے پر بند کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -