تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جرمنی میں عمارت دھماکے سے تباہ، 25 افراد زخمی

برلن: جرمنی کے شہر ووپرٹال میں دھماکے سے ایک عمارت تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر ووپرٹال میں زوردار دھماکے سے عمارت تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، اطلاع ملنے پر ریسیکیو ادارے اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 25 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا اور امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے تاہم پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے قریب کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -