اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (5 نومبر 2025): ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا سنگین انکشاف سامنے آ گیا ہے۔۔

اے آر وائی کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی نادرا کے نشانے پر آ گئے ہیں اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا سنگین انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد افغان باشندوں کی نکلی۔

مذکورہ افغانیوں کو پشین، چمن اور کوئٹہ میں مقیم پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں شامل کیا گیا۔ ایجنٹس نے بھاری رقوم کے عوض افغان باشندوں کو پاکستانی فیملی ٹری میں شامل کرایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ خودکار طریقے سے بلاک ہونا بھی شروع ہو گئے ہیں اور تمام بلاک شدہ شناختی کارڈ رکھنے والوں کو نادرا دفتر جا کر تصدیق کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

بلاک شناختی کارڈ کو مقررہ مدت تک تصدیق نہ کرنے والے انہیں منسوخ کر دیا جائے گا۔

قومی شناختی کارڈ میں کیا بڑی تبدیلی ہونے والی ہے؟ اہم خبر

محمد ذوالقرنین
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں