دہلی (10 اگست 2026): بھارتی سیاستدان بی جے پی رہنما گیان تیواری کی بیٹی کے شوہر کی پہلے ہی 25 شادیاں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی ریاستی اسمبلی کے رکن اور بے جی پی رہنما گیان تیواری نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے داماد پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں دھوکے میں رکھ کر ان کی بیٹی کی شادی ایک ایسے شخص سے کرا دی گئی، جو پہلے ہی 25 شادیاں بھگتا چکا ہے۔
گیان تیواری کے مطابق ان کے داماد نے مبینہ طور پر جعلی شناختوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف خواتین سے تقریباً 25 شادیاں کیں اور انہیں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
رکن اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ پرکھر نے جعلی شناختوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف ریاستوں، بالخصوص مہاراشٹر، میں متعدد خواتین کو تعلقات میں پھنسایا اور تقریباً 25 شادیاں کر کے ان خواتین سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔
گیان تیواری نے وہ اپنی بیٹی کو واپس اپنے گھر لے آئے ہیں۔ تاہم اس واقعے سے ان کے خاندان کو شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا جبکہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کی سماجی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے رکن اسمبلی کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے انوج تریویدی اور ان کے بیٹے پرکھر تریویدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رکن اسمبلی کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق ان کی بیٹی پراگیا کی شادی 2024 میں چندراول کے رہائشی انوج تریویدی کے بیٹے پرکھر تریویدی سے ہوئی تھی۔
گیان تیواری نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے وقت انوج تریویدی نے خود کو ممبئی میں مقیم ایک معروف رئیل اسٹیٹ کاروباری کے طور پر پیش کیا جبکہ اپنی شادیوں اور مقدمات کو چھپایا۔ شادی کے ڈھائی سال بعد خاندان کو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پرکھر تریویدی کی مبینہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات ملیں۔


