بھارت میں 66 سالہ خاتون کی پلکوں سے 250 جوئیں اور 85 انڈے نکال لیے گئے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر سورت میں نایاب طبی واقعے میں 66 سالہ کیتا نامی خاتون کی پلکوں سے 250 جوئیں نکلی ہیں۔
گیتا بین کو گزشتہ دو ماہ سے آنکھوں میں شدید خارش اور جلن کا سامنا تھا، اس حد تک کہ وہ درد کی وجہ سے سو بھی نہیں سکتی تھیں۔
کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے باوجود ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی یہاں تک کہ آخرکار سورت کے مقامی اسپتال میں اس کی تشخیص ہوئی، علاج شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹروں نے بیٹے کو مطلع کیا کہ ’زندہ جوئیں ان کی والدہ کی پلکوں پر موجود ہیں اور انہیں نکالنا پڑے گا۔‘
ڈاکٹر مارگانگ پٹیل نے ٹیم کے ساتھ گیتا کی آنکھوں سے 250 جوئیں اور 85 انڈے بغیر کسی انجیکشن کے نکالے۔
رپورٹ کے مطابق اس عمل میں تقریباً دو گھنٹے لگے جس کے بعد آنکھیں مکمل طور پر صحت مند قرار دی گئیں۔
یو ایس نیشنل سینٹر فار بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نایاب حالت کو طبی طور پر phthiriasis palpebrarum کہا جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق پلکوں کی جوئیں سر کی جوؤں سے مختلف ہوتی ہیں، وہ روشنی کی موجودگی میں حرکت کرتی ہیں، اسی لیے وہ پلکوں کے سائے میں چھپ جاتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ گھر میں یا بستر میں صفائی کا ناقص انتظام، یا جنگلات یا جانوروں سے رابطہ جوئیں جسم یا کھوپڑی سے پلکوں تک جانے کا سبب بن سکتا ہے۔
ڈاکٹر مرگانک پٹیل نے مزید کہا کہ فی الحال ان جوؤں کو مارنے کے لیے کوئی دوا دستیاب نہیں ہے۔ انہیں ٹارچ کے بغیر بھی نہیں دیکھا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ انہیں انفرادی طور پر اور خاص آلات کا استعمال کرتے ہوئے بہت احتیاط سے ہٹانا پڑتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


