ملتان : 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا، جس میں جیتنے والے خوش ںصیبوں کے نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں 25,000 روپے مالیت کے پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی (ڈرا نمبر 21) منعقد ہوئی، جس میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
قرعہ اندازی کے نتائج میں پہلا بڑا انعام دو بانڈ ہولڈرز کے حصے میں آیا۔ بانڈ نمبر 163294 اور 976291 نے 30، 30 ملین (3، 3 کروڑ) روپے کے سب سے بڑے انعامات جیتے۔
دوسرے انعام کے زمرے میں پانچ خوش نصیب بانڈ نمبرز 124760، 396147، 669484، 784591 اور 846050 کا انتخاب کیا گیا، جن میں سے ہر ایک کو 10 ملین (ایک کروڑ) روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
قرعہ اندازی میں 700 خوش نصیبوں کے لیے تیسرے درجے کے انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جن کی مالیت فی کس 3 لاکھ روپے ہے۔
پاکستان میں پریمیئم پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کا ایک پرکشش ذریعہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف اصل رقم کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ شہریوں کو بڑی رقم جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے مکمل لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس سے ملک بھر کے سرمایہ کار اپنے نمبرز کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نگرانی میں 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی (ڈرا نمبر 36) راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
نتائج کے مطابق پہلا بڑا انعام جس کی مالیت 80 ملین (8 کروڑ) روپے ہے، بانڈ نمبر 367558 کے حصے میں آیا۔
اسی طرح دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیب نمبرز کا انتخاب کیا گیا، جن میں بانڈ نمبر 463623، 676830 اور 855627 شامل ہیں، ان تینوں بانڈ ہولڈرز کو فی کس 30 ملین (3 کروڑ) روپے کا انعام دیا جائے گا۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کا کہنا ہے کہ پرائز بانڈ اسکیم 1960 کی دہائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک محفوظ اور مقبول ترین ذریعہ رہی ہے۔ نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے قرعہ اندازی کی مکمل فہرست جلد دستیاب ہوگی جس سے ملک بھر کے سرمایہ کار اپنے نمبرز کی تصدیق کر سکیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


