بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

دنیا کی سب سے سستی ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل متعارف، 25,000 گاڑیوں کی بکنگ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہندوستانی موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی Hero MotoCorp نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے دنیا کی سب سے سستی ہارلے ڈیوڈسن موٹرسائیکل کے لیے 25,000 سے زیادہ بکنگ موصول ہوئی ہیں، جس کے حصص میں 3 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق ہارلے ڈیوڈسن X440 کی 65فیصد بکنگ موٹرسائیکل کے ٹاپ اینڈ ویرینٹ کے لیے تھی، جس کی قیمت 269,000 روپے ہے۔ ہارلے کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ نئے ماڈل کے پری آرڈرز کمپنی کی توقعات سے بہت زیادہ ہیں۔

فروخت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی ہیرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ستمبر میں X440 کی پیداوار شروع کر دے گا اور اکتوبر سے اس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہیرو نے تمام ماڈلز کی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 10,500 روپے کا اضافہ کیا۔

ہارلے ڈیوڈسن نے ہیرو کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ ہندوستان میں اپنی برانڈڈ بائیکس کی ایک رینج تیارکرکے فروخت کے لئے پیش کی جاسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں