پسندیدہ اداکارہ کون ؟ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے مشہوراداکار منیب بٹ نے لب کشائی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام’ گڈ مارننگ پاکستان’ میں معروف اداکار نے شرکت کی ، جہاں میزبان ندا یاسر نے منیب بٹ سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو رومانٹک فلم آفر ہو اور آپ کو اختیار دیا جائے کہ آپ خود ہیروئن کا انتخاب کریں تو کاسٹ کروائیں گے؟۔
منیب بٹ نے کچھ توقف کے بعد کہا کہ ‘ یمنیٰ زیدی بطور اداکارہ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں، وہ باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ہیں۔
رواں ماہ ہی منال خان اور محسن نے بھی اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا، شادی کی تقریبات میں منیب بٹ اور ان کی اہلیہ منال خان نے خوب ہلہ گلہ کیا، شادی کی تقریبات کے دوران وقتاۤ فوقتاۤ ان کی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
منیب بٹ آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘بددعا’ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
منیب بٹ نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہت کم وقت میں ٹیلی وژن کے مقبول اداکار کے طور پر ابھرے۔
https://youtu.be/yAPQskVvfEE