تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پی ٹی آئی کی تنظیم نو، اسد عمر کو اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل اور عامر محمود کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اسی طرح چاروں صوبوں کے صدور کی بھی نامزدگیاں کردی گئیں ہیں، پرویزخٹک کو خیبرپختونخواہ، علی زیدی کو سندھ کا صدر مقرر کیا گیا ہے، قاسم سوری کو بلوچستان ، شفقت محمود کو پنجاب اور خسروبختیار کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے فوادی چوہدری نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے ملک بھر میں موجود تمام پارلیمانی بورڈ تحلیل کردیے گئے ہیں۔

فوادچوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قومی قیادت پر مشتمل 21رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، محمود خان، مرادسعید، اسدقیصر، علی امین گنڈا پور کو شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی الیکشن میں غیر متوقع شکست پر عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، اس سلسلے میں کل ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بذات خود بلدیاتی امیدواروں کا انٹرویو کرنے کے بعد انہیں ٹکٹ جاری کرینگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ناراض اراکین کو ہر صورت منایا جائے گا اور انہیں بلدیاتی الیکشن میں کسی اور جگہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -