تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دنیا بھر میں 259 صحافی مختلف ممالک میں قید ہیں، رپورٹ

واشنگٹن : عالمی تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو ہزار سولہ میں عوام کو درست معلومات پہنچانے کے جرم میں دنیا بھر سے دو سو انسٹھ صحافیوں کو قید و بند کا سامنا ہے ، سب سے زیادہ صحافی ترکی میں قید ہیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان صحافیوں کا جرم یہ تھا کہ وہ عام فرد تک درست معلومات فراہم کر رہے تھے،ترکی دنیا کا وہ ملک قرار پایا جہاں اکیاسی صحافی جیل میں موت و زندگی کے عذاب سے دوچار ہیں، اسی طرح دوسرے نمبر پر چین اور دیگر پانچ ممالک میں مصر، اریٹیریا اور ایتھوپیا ہیں۔

چین میں 38 جب کہ مصر میں 25 صحافی قید ہیں۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ صحافی ہیں جن کی آزادی اور حفاظت عالمی قوانین کے تحت حکومتوں پر لازم قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار آٹھ کے بعد پہلی مرتبہ ایران صحافیوں کو قید کرنے میں عالمی طور سے پانچ اہم ممالک میں شامل نہ ہو سکا ہے۔

سن 2009ء کے انتخابات سے پہلے ایران میں جن صحافیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں، ان میں سے زیادہ تر اپنی سزائیں کاٹ چکے ہیں اور انہیں آزاد کیا جا چکا ہے۔

صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ قید صحافیوں میں وہ صحافی شامل نہیں کئے گئے، جو کسی نہ کسی طرح اغوا یا دہشت گرد تنظیموں کے قبضے میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جیل بھیجے جانے والے صحافیوں کی تعداد 199 تھی۔ اس تنظیم نے 1990 سے صحافیوں سے متعلق اعدد و شمار جمع کرنے کا عمل شروع کیا تھا، جب سے لے کر آج تک رواں برس گرفتار ہونے والے صحافیوں کی تعداد سب سے زیادہ بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -