بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کر کے آنے والے 26 افغانی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کر کے پاکستان آنے والے 26 افغانی گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب سروس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے چھبیس افغانی گرفتار کر لیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی ہے، پیٹرولنگ افسر کو کوئی بھی شخص اپنی پاکستانی شہریت نہ دکھا سکا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ گرفتار افغانیوں کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں