بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کراچی میں 4 دن میں 26 زلزلے، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 روز سے 26 زلزلے کے جھٹکے آچکے ہیں ، مزید تین سے چار روز تک زلزلہ آنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار دن سے زلزلہ رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، لانڈھی فالٹ لائن فعال ہونے سے بار بار زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں تاہم خوش قسمتی سے اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

4 روز کے دوران شہر میں 26 زلزلے کے جھٹکے رپورٹ ہوئے، میٹ آفس کا کہنا ہے زلزلے کے جھٹکے قائدآباد، ملیر اور گڈاپ میں محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں زلزلے کیوں آرہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ نے وجہ بتادی

سب سے کم شدت کا زلزلہ دو اعشاریہ صفر اور زیادہ سے زیادہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔

اس حوالے ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے بتایا کہ یہ فالٹ لائن معمول پرواپس آرہی ہے، کراچی اور گردونواح میں تین سے چار روز تک زلزلہ آنے کا خدشہ ہے تاہم ان کی نوعیت معمولی سے معتدل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ 4 روز سے زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں، جن کی گہرائی دس کلو میٹر جبکہ مرکز، قائد آباد، گڈاپ اور ڈی ایچ اے تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں