بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

26 نومبر احتجاج کیس: مزید 4 ملزمان نے جرم قبول کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (25 ستمبر 2025): پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں مزید 4 ملزمان نے جرم قبول کر لیا۔

26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں ہوئی۔ تھانہ ٹیکسلا میں درج 2 مقدمات میں نامزد 4 ملزمان نے جرم قبول کیا، ان میں شاہ حسین، حضرت علی، ربنواز اور غنچہ گل شامل ہیں۔

چاروں ملزمان نے اے ٹی ی کے روبرو اپنے اقبالی بیان جمع کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کے اکسانے پر تشدد احتجاج میں شامل ہوئے۔

اقبال جرم کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ 26نومبر کے احتجاج پر مقدمات میں 126 ملزمان اپنا جرم قبول کر چکے ہیں۔

19 اگست 2025 کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں تھانہ انجرا اٹک میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو قید کی سزا سنائی تھی۔

پی ٹی آئی کارکنوں میں عامر خان، سردار خان، خان محمد اور جاوید اقبال شامل تھے جنہوں نے عدالت میں اقبال جرم کیا تھا۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ قیادت کے اکسانے پر پُرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے، غریب مزدور انسان ہیں لہٰذا سزاؤں میں نظر ثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ مئی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں