بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

26 پیشہ ور بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 26 پیشہ ور بھکاریوں کو سعودی عرب جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے ملتان ایئرپورٹ پر کامیاب اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 26 پیشہ ور بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روک دیا اور انہیں سعودیہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی اوورسیز ڈیپارٹمنٹ کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔ بھکاری عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اوورسیز کی جانب سے بھکاریوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پکڑے جانے والے 90 فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں