تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

جرمن انتخابات: ایگزٹ پول کے مطابق اینگلا مرکل کی گرفت کمزور

میونخ: جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے جانشین کے لئے ہونے والے انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس کو معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل لارس کلنگ بیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ مل گیا ہے، ’ایس پی ڈی کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے اور ہم چاہتے ہپں کہ اولاف شولز چانسلر بن جائے۔ ‘

ان کے مطابق ایگزٹ پول میں ایس پی ڈی آگے ہے۔

جرمن الیکشن کے ایگزٹ پولز کے مطابق حکمران سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور باویریا میں اس کی ہم خیال کرسچن سوشل یونین کو مجموعی طور 24.7 فیصد ووٹ ملے جبکہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی24.9 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

ان ابتدائی ایگزٹ پولز کے مطابق گرین پارٹی کو 14.8 فیصد جبکہ متبادل برائے جرمنی اے ایف ڈی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی ایف ڈی پی کو بالترتیب 11.3 اور 11.2 فیصد ووٹر کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

ڈی لنکے پارٹی پارلیمان میں پہنچنے کے لیے درکار کم از کم پانچ فیصد ووٹ ہی حاصل کر سکی ہے۔ ان ابتدائی نتائج کے مطابق دیگر چھوٹی پارٹیوں کو تقریبا آٹھ فیصد ووٹ ملے ہیں۔

خیال رہے اینگلا مرکل سولی سال اقتدار میں رہنے کے بعد رخصت ہو رہی ہیں، انگیلا مرکل کی جانشینی کے دوڑ میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار اور اعتدال پسند وزیر خزانہ اولاف شولز اور مرکل کی قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار ارمین لاشیٹ آمنے سامنے ہیں۔

جرمنی پر ڈیڑھ دہائی سے بھی زیادہ حکمرانی کرنے والی اینگلا مرکل کو جرمنی کی ’ابدی چانسلر‘ کہا جاتا تھا۔

Comments

- Advertisement -