تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

سعودی عرب کا بڑا کارنامہ: ہوا سے آکسیجن جذب کرنے والا وینٹی لیٹر تیار

سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ذہین اور مختصر وینٹی لیٹر بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور مریض کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔

عام وینٹی لیٹرز کے برعکس اسے ہر وقت آکسیجن سلنڈر یا سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم سے منسلک رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ اپنے اطراف کی ہوا جذب کرکے اس میں سے آکسیجن الگ کرکے مریض کو فراہم کرتا ہے۔

یہ کارنامہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے، جسے وینٹی بیگ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ وینٹی لیٹر خصوصی قسم کے سینسرز اور مصنوعی ذہانت والے مؤثر نظام سے لیس ہے ، انہیں استعمال کرتے ہوئے یہ مریض کی دھڑکنوں اور سانس کی رفتار کے علاوہ ان میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی مسلسل نظر رکھتا ہے اور ان ہی کی بنیاد پر مریض کو درکار آکسیجن کی مقدار میں بھی کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔

ڈاکٹر عدنان قمر اور احد سید کا تیار کردہ یہ ذہین وینٹی لیٹر کے اے یو ایس ٹی کرونا انوویشن چیلنج نامی مقابلے کا فاتح بھی قرار دیا جاچکا ہے۔

یہ وینٹی لیٹر اتنا مختصر ہے کہ اسے آسانی سے ایک عام ایمبولینس میں نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے مریض کے گھر پر بستر کے سرہانے بھی رکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -