اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھارتی ہائی کمشنراورڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ آمد ہوئی.
سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورت حال اور پاک بھارت تعلقات پربات چیت ہوئی.
یاد رہے کہ 30 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فون پر الیکشن جیتنے کی مبارک باد دی تھی اور تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کا عندیہ دیا تھا۔
اب گذشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنرکی پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔
بھارتی شہری ریشماں معاملہ
اس ملاقات میں بھارتی شہری ریشماں بی بی کے جسد خاکی کی حوالگی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا.
یاد رہے کہ 65 سالہ بھارتی شہری ریشماں بی بی پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی تھیں، جہاں ان کا انتقال ہوا۔
پاکستانی حکام نے ٹرین کراسنگ بارڈر پر لاش بھارتی حکام کے حوالے کی، ریشماں بی بی کے جسد خاکی حوالگی کی لیے کھوکراپارموناباؤ بارڈرخاص طورپرکھولا گیا تھا۔
مودی کا عمران خان کو فون بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گیا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔