تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

فیس بک کے 27 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک،86 ہزار روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف

نیویارک: انٹرنیٹ کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے امریکی تحقیقی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے 27 کروڑ فیس بک صارفین کی پروفائلز ہیک کر کے انہیں معمولی رقم کے عوض فروخت کردیا۔

امریکی ریسرچ فرم سبیل کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے ’زوم‘ ایپ کے پانچ لاکھ صارفین کے بعد اب فیس بک کے 27 کروڑ صارفین کی پروفائلز فروخت کردیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پروفائلز ڈارک ویب پر صرف 500 یورو (86 ہزار 258روپے) میں فروخت کی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی جریدے فوربز میگزین میں شائع ہونے والے ایک بلاگ میں تھریٹ ایکٹر نامی ٹیم نے انکشاف کیا کہ 26 کروڑ 70 لاکھ فیس بک صارفین کی تمام معلومات فروخت کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’فیس بک کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے ہوگیا‘

تھریٹ ایکٹر ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ہیکرز نے صارفین کے پاس ورڈز فروخت نہیں کیے البتہ اُن کے ذاتی ای میل ایڈریس، نام، فیس بک آئی ڈی، تاریخ پیدائش اور فون نمبر ویب سائٹ پر فروخت کیے‘۔

بلاگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیکرز فون نمبرز کے ذریعے میسج اور پیغامات بھیج کر صارفین کو لوٹ سکتے ہیں، اگر کوئی صارف اپنے آئی ڈی کو ان دنوں لاگ ان کرے گا تو اُس کی اہم معلومات بھی چرائی جاسکتی ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -