اسلام آباد: 400 میٹرز ہرڈلز ریس کے پہلے ایشین گولڈ میڈ لسٹ مرزا خان انتقال کرگئے۔
اے آر وائی نیوز کے 1954 میں 400 میٹرز ہرڈلز ریس کے پہلے ایشین گولڈ میڈ لسٹ مرزا خان انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈھوک ڈھلوں (راولپنڈی ) میں آج ادا کی جائے گی۔
مرزا خان 15 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے اور 90 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے جبکہ مرزا خان نے منیلا ایشین گیمز 1954میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
مرزا خان جب 1950 میں قومی ایتھلیٹک ٹیم میں شامل ہوئے تو وہ پاک فوج میں تھے، انہوں نے 1952 کے سمر اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا تاہم پہلے راؤنڈ میں باہر ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے
مرحوم نے برٹش ایمپائر اور کامن ویلتھ گیمز میں بھی حصہ لیا اور 440 گز رکاوٹوں کے مقابلے میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، 1958 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئے تھے۔