تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سڑک کی بندش: جے یو آئی ف کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: این او سی شرائط کے خلاف ورزی پر جے یو آئی (ف ) کو چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کیا گیا، شوکاز نوٹس مولانا عبدالمجید اور مفتی عبداللہ کے نام جاری کیا گیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ جے یو آئی (ف ) کے کارکنان نے سڑک کو بند کیا ہوا ہے، این او سی کی شرائط میں سری نگر ہائی وے بند نہ کرنا شامل تھا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ این او سی کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں، چوبیس ھھنٹےمیں جواب نہ دینے پر مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے سڑک بلاک کرنے اور سری نگر ہائی وے پر اسٹیج بنانے کی منصوبہ بندی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ف کے جلسے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ این او سی کی شرائط وضوابط کے مطابق جے یو آئی (ف) کی طے شدہ ریلی شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں کرے گی ۔

شوکاز نوٹس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی کو دیا گیا اور ان سے اڑتالیس گھنٹوں میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز جے یو آئی ف کے جلسہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریاست پاکستان نے درخواست دائر کردی تھی ، درخواست ایڈووکیٹ جنرل اسلام نیاز اللہ نیازی اور لا آفیسر محمد عاطف نے دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسپیشل برانچ اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ایف ریلی کے منتظمین/ جواب دہندگان سری نگر ہائی وے اسلام آباد کو بلاک کرنے جارہے ہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ جے یو آئی نے سری نگر ہائی وے پر اسٹیج بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی کی طرف سے این او سی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جواب دہندگان کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے مقرر کردہ ضابطوں اور پابندیوں کی سختی سے تعمیل کریں۔

Comments

- Advertisement -