تازہ ترین

وزیر اعظم کا جلسے میں شرکت کرنے والوں کیلیے پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والے “امر بالمعروف“ جلسے میں شرکت کرنے والوں کے نام پیغام جاری کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ میں جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، خاص طور پر ہماری خواتین اور پورے پاکستان سے آنے والوں کا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے اسے دارالحکومت اسلام آباد کا اب تک کا سب سے بڑا جلسہ بنا دیا، ان کا بھی شکریہ جو جلسہ میں داخل نہیں ہو سکے اور سڑکوں پر پھنس گئے۔

عمران خان نے کہا کہ اپنے تمام منتظمین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments