بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستانی کوہ پیما نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کےٹوبیس کیمپ سےخوشخبری، انیس سالہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرکے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

شہروز کے والد کاشف سلمان کے مطابق شہروز نے آج صبح آٹھ بجکر دس منٹ پر کے ٹو سر کی، انیس سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، 8 ہزار 611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی ہے۔

دو ماہ قبل بھی شہروز کاشف دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (8848.86 میٹرز بلند) سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بنے تھے۔

- Advertisement -

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف سترہ دو سال قبل پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سَر کرچکے ہیں۔Imageانہوں نے گیارہ سال کی عمر میں 3 ہزار 885 میٹر بلند مکڑا پیک سَر کی تھی اور اس کے بعد موسیٰ کا مصلیٰ سَر کی تھی جو 4 ہزار 80 میٹر بلند ہے۔

اس کے بعد چودہ برس کی عمر میں انہوں نے گوندگرو لا کے ٹو بیس کیمپ سر کیا اور پندرہ سال کی عمر میں خوردو پن پاس ٹریک مکمل کیا تھا۔

شہروز کے فیس بُک پیج پر ان کی مہم جوئی کی لائیو اپڈیٹس بھی شیئر کی جاتی رہی۔

ان سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما تھیں، جنہوں نے 23 سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سَر کی تھی۔

دوسری جانب تقریباً چھ ماہ بعد پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھی کی لاش کے ٹو کے بیس قریب سے ملی تھی، پہاڑوں کا بیٹا کہلانے والے علی سدپارہ رواں برس فروری میں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں