272 رنزپالی کیلے ٹیسٹ کا پہلا روز، سری لنکا کے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر -
The news is by your side.

Advertisement

272 رنزپالی کیلے ٹیسٹ کا پہلا روز، سری لنکا کے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر

پالی کیلے: ٹیسٹ کے پہلے روزکھیل کا اختتام ہوگیا جس میں سری لنکا نے آٹھ وکٹوں پر272 رنزبنالئے۔

پالی کیلے ٹیسٹ کا پہلاروزیاسرشاہ کےنام رہا، پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے بعد تیسرے ٹیسٹ میں بھی سری لنکن بلےبازیاسرشاہ کی جادوئی بولنگ کے سامنے غش کھا کرگرپڑے۔

فاسٹ بولرز کیلئے سازگاروکٹ پرمصباح نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہاب ریاض انجرڈ ہیں۔ جنید خان اور ذوالفقار بابر ٹیم کا حصہ نہیں اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے سبب فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین فاسٹ بالرز راحت علی، عمران خان اور احسان عادل کو رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں کمار سنگاکارا کے علاوہ تین تبدیلیاں کی گئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں