بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

27ویں آئینی ترمیم پر کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتیں حکومت سے ناراض ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (8 نومبر 2025): 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتیں حکومت سے ناراض ہوگئیں۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) کے وزرا نے 27ویں آئینی ترمیم میں اپنی تجاویز شامل نہ کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی شق شامل نہ کرنے اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہم سے وعدہ کر کے پھر مکر گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے بھی بلدیاتی ترامیم شامل نہ کرنے پر کابینہ میں اعتراض اٹھایا جبکہ بی این پی کے وفاقی وزیر نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ نہ کرنے پر ناراضی ظاہر کی۔

اتحادی جماعتوں کا کہنا تھا کہ وفاق کے اتحادی ہیں ہماری ترامیم شامل کی جائیں۔ اس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقینی دہانی کروائی کہ ایم کیو ایم کی بلدیاتی ترامیم پر کمیٹی میں غور کیا جائے گا جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کا اضافہ بھی کمیٹی میں زیر غور لایا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں