پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

27ویں ترمیم پر غور کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کی شقوں پر غور کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی جس پر غور کے لیے سینیٹ دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی صدارت فاروق ایچ نائیک کریں گے، کمیٹی کو ترمیم پر غور کے لیے دو دن کا وقت دیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس ہفتہ اور اتوار کو بھی ہوں گے۔

پیر کو سینیٹ میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی جس کے بعد سینیٹ پیر یا منگل کو آئینی ترمیم کی منظوری دے گی۔

یہ پڑھیں: آپ 27ویں ترمیم کے لیے بے تاب ہیں میں تو 28ویں کی تیاری پر کھڑا ہوں، فیصل واوڈا

ذرائع کے مطابق اسی روز ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کردی جائے گی، قومی اسمبلی بحث کے بعد بدھ یا جمعرات تک ترمیم منظور کرلے گی۔

گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی ترمیم پر ان سے بات ہوئی ہے، وہ بڑے مضبوط سیاست دان ہیں ان کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ترامیم کے معاملات کو دیکھیں گے اور سمجھیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ تجاویز کا جائزہ لیں گے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے نمبرز کی بات نہیں کی، نمبر کے اوپر کوئی قباحت نہیں نمبرز زیادہ ہی ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے جو مولانا سے بات کرنی تھی کرلی اور جو انہوں نے بتانی تھی بتادی، 27ویں ترمیم حکومت کا اقدام ہے تو وہ ہی سب سے رابطے کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں