جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عسکری قیادت کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عسکری قیادت کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

27ویں ترمیم کے مجوزہ مسودہ کے مطابق فیلڈ مارشل آرٹیکل 248 کے تحت صدر کی طرز قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں گے، مارشل آف ایئر فورس، ایڈمرل آف فلیٹ بھی 248 کے تحت صدر طرز قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں گے۔

مسودہ میں لکھا ہے کہ 248 کے تحت ان کے خلاف عدالتی کارروائی نہیں کی جاسکتی جب تک آئینی یا قانونی فرائض کے خلاف عمل نہ کریں۔

یہ پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: جے یو آئی (ف) کا مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ

مجوزہ مسودہ کے مطابق آرٹیکل 248 کا تحفظ اب اعلیٰ رینک افسران پر بھی لاگو ہوگا، صدر بھی قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں گے۔

آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظوری لازمی ہے، 248 کا مطلب یہ صدر یا اعلیٰ افسران کے خلاف عام عدالت میں بغیر پارلیمانی طریقہ کار کے مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔

مجوزہ مسودہ میں کہا گیا ہے کہ قانونی کارروائی صرف پارلیمنٹ کی منظوری اور آئینی طریقہ کار کے بعد ہی ممکن ہے، 248 کے تحت صدر یا اس کے مساوی اعلیٰ فوجی افسران کو صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہٹایا جاسکتا ہے، عام عدالت یا کسی حکومت کے ادارے کے ذریعے انہیں خود سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

اہم ترین

مزید خبریں