جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

27ویں ترمیم ہوچکی ہے اب 28ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم ہوچکی ہے اب 28ویں ترمیم کی تیاری کریں، پورے نظام کی ضامن پیپلزپارٹی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق پیپرورک ہوچکا ہے اب 28ویں کی بات کریں، پورے نظام کی ضامن پیپلزپارٹی ہے اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی خاص طور پر بلاول بھٹو بہت جمہوری شخص ہیں، آصف زرداری سیاسی شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا سیاسی کمبی نیشن زبردست ہے، شہباز شریف اور آصف زرداری کا اتحاد بھی بہت اچھا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں بہت سی چیزوں پر بات چیت ہوئی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے27ویں ترمیم سے متعلق ٹوئٹ کرکے اچھا اقدام کیا ہے، بلاول بھٹو عوامی شخصیت ہیں اور 27ویں ترمیم کو پبلک کیا ہے جو اچھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی آزاد ہیں اپنے فیصلے کریں گے، آئینی عدالتیں پہلے بننا چاہئیں تھیں اب بن رہی ہیں سب کا اتفاق ہے۔

80 سال کا سیاستدان اسمبلی میں پرفارم کرسکتا ہے تو ججز کیوں نہیں آسکتے، 70 سال کے ججز بھی عدالتوں میں آسکتے ہیں اس میں غلط کیا ہے، ٹرانسفرسے متعلق کہوں گا کہ جب نوکری کرنی ہے تو نخرہ کیوں کریں۔

حکومت کا 27ویں ترمیم کل کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں