کراچی (03 نومبر 2025): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پی پی کا تعاون مانگا ہے۔
سوشل میڈیا X پر ایک ٹویٹ میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا ایک وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت مانگی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیمی پیکج میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے، این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کے تحفظ کے خاتمے کی تجویز اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں۔
PMLN delegation headed by PM @CMShehbaz called on @AAliZardari & myself. Requested PPPs support in passing 27th amendment. Proposal includes; setting up Constitutional court, executive magistrates, transfer of judges, removal of protection of provincial share in NFC, amending…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) November 3, 2025
انھوں نے کہا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے، تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جا سکے۔


