جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

سینیٹ سے منظور 27ویں‌ ترمیم کی کونسی شقیں‌ قومی اسمبلی میں‌ حذف کی گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ سے منظور ترامیم وفاق نے واپس لینے کی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکوتم نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق 4 کو حذف کرنے کی تجویز ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹ سے منظور شدہ آئین 27ویں ترمیمی بل 2025 میں شق 4 کو حذف کیا جائے۔

وزیر قانون نے کہا کہ سینیٹ سے منظور شدہ بل 2025 میں شق 19 کو بھی حذف کیا جائے، ترمیم کی شق 4 میں چیف جسٹس کے عہدے میں ابہام تھا جسے دور کیا ہے۔

یہ پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ بحال رہے گا، ترمیم کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عدالتوں میں سے جو چیف جسٹس سینئر ہوں گے وہ کمیشن کو چیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کی تمام 59 شقیں قومی اسمبلی سے منظور ہوگئیں اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا ہے جبکہ پی پی رہنما خورشید شاہ وہیل چیئر پر ووٹ کے لیے آئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں