اسلام آباد (10 نومبر 2025): پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کر لی۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔ تاہم تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کے خلاف جاتے ہوئے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
ووٹ دینے کے بعد سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا اور کہا ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ میں سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
اس سے قبل 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہماری مسلح افواج نے جو شکست دی، اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ میں نے کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ صرف فیلڈ مارشل اور پاک افواج کی وجہ سے آج 27 ویں ترمیم کو ووٹ دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کومتی ممبران کی جانب سے مجھ پر طنز کیا گیا، وہ کچھ اخلاقیات سیکھیں۔
بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس 13 نومبر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دوتہائی اکثریت سے منظور


