جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

’’کے پی‘‘ کا نام تبدیل، بلوچستان کی نشستوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 نومبر 2025): مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں صوبہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل اور بلوچستان کی نشستوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آ گئی۔

مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کر کے صرف پختونخوا رکھنے اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے مطالبات سامے آئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی قانون اور انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں اے این پی کی جانب سے خیبر پختونخوا صوبے کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستران اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی قانون اور انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مذکورہ تجاویز پر مزید مشاورت کو فیصلہ کیا ہے اور حکومت نے اس معاملے پر حتمی فیصلے کے لیے کل تک مہلت مانگ لی ہے۔

کمیٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں دیگر تمام امور پر اتفاق رائے ہے۔ تاہم دونوں صوبوں سے متعلق یہ اہم تجاویز مزید مشاورت طلب ہیں۔

اے این پی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں