منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

27 ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، آئینی ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوں گی توآئین کاحصہ بنیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے زریعے باکو سے کی ، ویڈیولنک کے زریعے اجلاس کی صدارت پہلی بار نہیں کی گئی، کابینہ کو بریف کیا گیا ، آج سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم بل کوپیش کیاجائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے آئینی عدالت کے قیام پرپارلیمنٹ بل پاس کرے گی، چاہتے ہیں بل کی شقوں پر سیر حاصل گفتگو ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی تھی تاہم چارٹرڈ آف ڈیموکریسی میں وفاقی آئینی عدالت کی تجویز بل کے ذریعے پارلیمان میں پیش کی جائےگی۔

اعظم نذیر نے کہا کہ گزشتہ دنوں ججز کی ٹرانسفر پر کافی زیادہ بحث ہوئی، ججز کی ٹرانسفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کو اختیار دینے کی تجویز زیر غور ہے، جس میں دونوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

ان کا مزید بتانا تھا کہ صوبوں کے سینیٹ کا حصہ گیارہ سے تیرہ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ہر تین سال بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آئینی ضرورت ہے، ایک ہی بارمیں پورے ملک سے سینیٹ کے اراکین منتخب ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت آرٹیکل 140 اے کے حوالے سے وزیراعظم سے رابطہ کیا، ایم کیوایم نےایک بل سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں جمع کرا رکھا تھا، کابینہ کی ہدایت ہے سینیٹ میں اس بل پربھی بحث کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ضرورت اس وقت سیاسی استحکام ہے، آئینی ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونگیں توآئین کاحصہ بنیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں