بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

27 ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش نہیں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش نہیں کیا جائے گا، ترمیم کے مسودے پر وزارتِ قانون اور متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے ڈیڈ لاک کے بعد حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائعنے بتایا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکتا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ترمیم کے مسودے پر وزارتِ قانون اور متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

یاد رہے وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا، جس میں آئین میں 27ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس کی منسوخی کی بڑی وجہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی ترمیم پر حتمی مؤقف نہ اپنایا جانا ہے۔

آئین میں 27ویں ترمیم کا بل آج وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان تھا۔

خیال رہے پیپلز پارٹی نے ترمیمی مسودے میں صوبوں کے حصے سے متعلق تجاویز مسترد کردی ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی این ایف سی فارمولے میں کسی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتی جبکہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق دیگر حکومتی تجاویز بھی قبول نہیں کیں۔

۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں