ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

27 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ستائیس ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی، جس میں کہا گیا سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ستائیسویں ترمیم کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست اسد رحیم خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں ستائیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون کی صدارتی توثیق سے قبل قانون پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

اس سے قبل 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آئینی ترمیم آئین کےبنیادی ڈھانچےسےمتصادم ہے، درخواست کامقصد آئین کے تحفظ کے لئے قانونی سوال اٹھانا ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترمیم اختیارات کی تقسیم،عدلیہ کی آزادی،قانون کی حکمرانی کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے، ترمیم سےآئینی عدالت اورسپریم کورٹ میں ججزتقرری پرپارلیمان وانتظامیہ کاعمل دخل بڑھایاگیا۔

ا، درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت کا استثنیٰ بادشاہی مراعات کے مترادف ہے، استدعا ہے 27 ویں ترمیم کوغیر آئینی اور اسلامی و جمہوری اصولوں کیخلاف قرار دیا جائے اور آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں