بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

27 ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ!

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (5 نومبر 2025): بی اے پی سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ شامل کیا جائے۔

بی اے پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کا مسئلہ اٹھایا تھا اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی اس معاملے پر آواز اٹھا چکے ہیں۔

منظور کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانا وقت کی ضرورت ہے اور یہ اضافہ بلوچستان اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے

بی اے پی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے حلقوں میں آبادی، بے روزگاری اور ترقیاتی چیلنجز زیادہ ہیں بلوچستان کے دیرینہ مسئلے کے حل سے صوبے میں استحکام اور ترقی ممکن ہوگی۔

آپ 27ویں ترمیم کے لیے بے تاب ہیں میں تو 28ویں کی تیاری پر کھڑا ہوں، فیصل واوڈا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں