پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

27 ویں آئینی ترمیم : مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی ممبران قومی اسمبلی کو اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے ممبران قومی اسمبلی کو 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیش کردی گئی ہے، جہاں ارکان کی ووٹنگ کے بعد اس کی حتمی منظوری متوقع ہے۔

اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، جےیوآئی کے ممبران قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی اس معاملے پر مشاورت ہوئی تھی، ترمیم کے تمام پہلوؤں پر غور وخوض کے بعد جےیوآئی نے ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں : قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا

قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جبکہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 224 ووٹ درکار ہیں۔

قومی اسمبلی کا مکمل ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے، حکومتی اتحاد میں مسلم لیگ (ن) کے 125، پیپلز پارٹی کے 75 اور ایم کیو ایم کے 22 اراکین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ق لیگ کے 5، استحکامِ پاکستان پارٹی کے 4، جب کہ ضیاء لیگ، نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا ایک ایک رکن بھی حکومت کے ساتھ ہے۔ حکومت کو مزید چار آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں 89 اراکین کی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن میں 74 آزاد اراکین شامل ہیں، جبکہ سنی اتحاد کونسل کا ایک، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 10، اور بی این پی، ایم ڈبلیو ایم اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن اپوزیشن بینچز پر موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں