پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

27 ویں آئینی ترمیم! حکومت کا درکار 64 ووٹ پورا کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے لئے درکار 64 ووٹ پورا کرنے کا دعویٰ کردیا، سینیٹ میں حکومت اور اتحادی سینیٹرز کی تعداد اکسٹھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لئے سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی، حکومت کی طرف سے سینیٹ میں نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور اس کے اتحادی سینیٹرز کی تعداد اس وقت 62 ہے، تاہم چیئرمین سینیٹ ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہیں۔

اے این پی کے تین ووٹ آئینی ترمیم کے حق میں ہوں گے، جبکہ بی این پی کی نسیمہ احسان اور آزاد رکن اسد رونجو بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے، جس سے حکومت کو مطلوبہ 64 ووٹوں کا ہندسہ پورا ہو جائے گا۔

سینیٹ میں پارٹی پوزیشن

حکومت کے بینچز پر پیپلز پارٹی کے پاس سب سے زیادہ 26 نشستیں ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس 20 نشستیں ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم کے 3، نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے ایک ایک رکن ہیں۔

حکومت کے بینچز پر موجود چھ آزاد سینیٹرز میں عبد الکریم، عبد القادر، محسن نقوی، انوار الحق کاکڑ، اسد قاسم اور فیصل واوڈا شامل ہیں۔

اپوزیشن بینچز پر پی ٹی آئی کے 14 سینیٹرز سب سے زیادہ ہیں، جبکہ ایک آزاد رکن نسیمہ احسان بھی اپوزیشن کے بینچز پر موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 6 آزاد سینیٹرز اور ایک نئے آزاد رکن مراد سعید بھی ایوان بالا میں شامل ہیں۔

اے این پی کے تین، جے یو آئی کے سات، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے ایک ایک رکن بھی اپوزیشن بینچز پر موجود ہیں۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس ترتیب کے ساتھ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار ووٹ حاصل کرنا ممکن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں