منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

’سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے آئین میں نئی شق شامل کرنے پر غور شروع کر دیا۔

وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

حکومت کے مطابق پبلک آفس ہولڈر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو سول سرونٹ کیوں رکھے؟

مجوزہ ترمیم کےلیےحکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کاحوالہ دیا ہے جس کے مطابق دہری شہریت رکھنے والا شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں رہ سکتا۔

حکومت آرٹیکل 63ون سی میں نئی شق شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں مجوزہ ترمیم پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سی ای سی کے زیادہ تر ارکان 63ون سی میں ترمیم کے حق میں ہیں جب کہ کچھ ارکان نے مجوزہ شق پر اعتراضات بھی اٹھائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں