27ویں آئینی ترمیم پر حکومتی ارکان بےخبر نکلے، 27ویں آئینی ترمیم پر ن لیگی ارکان اندھیرے میں تھے، بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے انھیں پتہ چلا۔
ذرائع نےانکشاف کیا ہے کہ آئندہ ہونے والی آئینی ترمیم پر ن لیگی ارکان اندھیرے میں تھے، پاکستان مسلم لیگ ن نے27ویں آئینی ترمیم پر اپنے ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، کئی ن لیگی ارکان پارلیمنٹ نے اعتراف کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ ہمارے لئے سرپرائز تھا۔
برسراقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کہتے ہیں 27ویں آئینی ترمیم کے مندرجات کا بلاول کےٹویٹ سے پتہ چلا۔
ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے 27ویں ترمیم پر پارٹی کا مجلس عاملہ اجلاس تک نہیں بلایا، پیپلز پارٹی 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا فیصلہ سی ای سی اجلاس میں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے نمبر گیم سامنے آگیا، حکومت کو کتنے ووٹ درکار؟
دریں اثنا مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے ملک کا آئین مضبوط ہوگا، 27ویں ترمیم ہونے جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا 26ویں ترمیم آچکی 27ویں بھی آئےگی، آرٹیکل 243 پڑھنے سے شکوک و شبہات دور ہوجاتے ہیں، آئین کا آرٹیکل 243 فورسز کے اسٹرکچر سے متعلق ہے۔
سینیٹر رانا ثنا نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں آرٹیکل 245 میں کوئی ترمیم ہونے جارہی ہے، آرٹیکل 245 میں کوئی ترمیم نہیں ہورہی۔


