کراچی (08 نومبر 2025): پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی متعدد شقوں پر اتفاق نہیں کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کی جانب سے آرٹیکل 160 شق تین اے ختم کرنے سے اتفاق نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے این ایف سی کے تحت صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیا ہے، پی پی نے صوبائی خودمختاری کے متعلق شیڈول دو اور تین ریورس کرنے کے متعلق وفاق کی تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
تعلیم اور آبادی کے معاملات کو وفاق کے ماتحت کرنے کی شق سے بھی اتفاق نہیں کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے متعلق وفاق کی تجویز کے تحت آرٹیکل 213 میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا گیا۔
این ایف سی میں صوبوں کے شیئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کی طرف سے وفاق کی طرف سے آئین آرٹیکل 63 (1) اور (c) میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا گیا، یہ ترمیم دوہری شہریت کے متعلق سول سرونٹس ملازمت یا دوہری شہریت رکھنے کے متعلق تھی۔
وفاق کی طرف سے ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات سے متعلق آرٹیکل 175 اور شق تین میں تبدیلی سے اتفاق نہیں کیا گیا، یہ ترمیم ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے اختیارات کی بحالی سے متعلق ہے۔


